عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 6 کروڑ 42 لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 14 لاکھ 87 ہزار 936 اموات ہوئی ہیں۔
دنیا میں کورونا کے 4 کروڑ 44 لاکھ 92 ہزار 710 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور ایک کروڑ 82 لاکھ 66 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔
امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 2 لاکھ 76 ہزار 979 اموات اور ایک کروڑ 41 لاکھ 8 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 38 ہزار 159 اور 94 لاکھ99 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔
برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 73 ہزار862 اور 63 لاکھ88 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین سب سے پہلے موٹاپے کا شکار شہریوں کو دینے کا فیصلہ
روس میں 23 لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 41 ہزار 53 ہے۔ فرانس میں 22 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 53 ہزار506 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسپین میں 16 لاکھ73 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 45 ہزار511 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں 16 لاکھ 43 ہزار کورونا کیسز اور59ہزار51 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
دنیا بھر میں پہلے50 لاکھ کیسز کا سفر 186 دنوں میں طے ہوا۔ ایک کروڑ سے دو کروڑ کیسز ہونے میں 43 دن لگے۔
اگلے 38 دنوں میں مزید ایک کروڑ کیسز رپورٹ ہوئے۔ 3 کروڑ سے چار کروڑ کا سفر31 دنوں میں طے ہوا۔ چار کروڑ سے پانچ کروڑ کیسز رپورٹ ہونے میں21 دن لگے۔ آخری ایک کروڑ کیسز صرف اٹھارہ دنوں میں سامنے آئے۔
پہلی ایک لاکھ اموات 89روز میں رپورٹ ہوئیں۔ 5 جون کواموات 4 لاکھ کا ہندسہ عبور کرگئیں۔ 20اگست کو اموات کی تعداد 8 لاکھ ہوگئی۔
چار لاکھ سے آٹھ لاکھ اموات ہونے میں 76 دن لگے۔ 8 لاکھ سے 10 لاکھ اموات 37 دنوں میں سامنے آئیں۔ اگلی دو لاکھ اموات 35 دنوں میں رپورٹ ہوئیں۔ آخری دو لاکھ اموات صرف 24 دنوں میں سامنے آئیں۔