پی ڈی ایم کے سیاستدان ہوسِ اقتدار میں اندھے ہو چکے ہیں، فردوس عاشق

حکومت نے تو ابھی تنخواہ بھی نہیں دی، فردوس اعوان

فوٹو: فائل


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے بے روزگار سیاستدان ہوسِ اقتدار میں اندھے ہو چکے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خود پیپلز پارٹی سندھ کے کئی اضلاع کو کورونا کے پیش نظر بند کر چکی ہے اور سندھ کی مارکیٹیں شام 6 بجے بند کرائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منافقت کی انتہا کہ پنجاب میں جلسوں کے لیے سندھ سے لوگ لائے جا رہے ہیں۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا بے روزگار ٹولہ سیاسی بے روزگاری کا بدلہ پنجاب کی عوام سے لے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لوگ حکومت کے خلاف اپنا فیصلہ سنا چکے ہیں، مریم اورنگزیب

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مفاد پرست پی ڈی ایم کے بے روزگار سیاستدان ہوسِ اقتدار میں اندھے ہو چکے ہیں اور پی ڈی ایم عوام کی زندگی کو مسلسل خطرے میں ڈالنے سے بھی باز نہیں آرہی۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم بار بار کورونا کے پھیلاؤ کے لیے دوستانہ ماحول فراہم کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں