مارک نکولوس کی آل فارمیٹ ورلڈ الیون میں بابراعظم شامل، کوہلی غائب


برطانیہ کے معروف کمنٹیٹر مارک نکولوس نے بھی قومی ٓٹیم کے کپتان بابراعظم کو بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے بڑا کھلاڑی قرار دے دیا۔

کرک انفو کے مطابق سابق کرکٹر اور کمینٹیٹر مارک نکولوس نے اپنی آل فارمیٹ ورلڈ الیون کی ٹیم میں پاکستانی کپتان کو تو شامل کیا مگر بھارتی کپتان اس میں جگہ نہ بنا پائے۔

مارک نکولوس کے موجودہ دور کے آل فارمیٹ ورلڈ الیون میں آسٹریلیا کے سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر اور جنوبی افریقہ کے کپتان کوئنٹن ڈی کاک شامل ہیں۔

عامر نے بابراعظم کو ویرات کوہلی سے بہتر کھلاڑی قرار دے دیا

دیگر کھلاڑیوں میں برطانیہ کے بین اسٹوکس، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن، انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جو بٹلر، بھارت کے اسپنر روی ایشون، افغانستان کے کپتان راشد خان بھی شامل ہیں۔

ان کے علاوہ برطانیہ کے تیز گیند باز جوفرا آرچر، جنوبی افریقہ کے کاغیسو رباڈا اور بھارت کے جسپریت بمرا بھی ٹیم میں شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں