اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما سینیٹر کلثوم پروین کی طبعیت زیادہ ناساز ہو گئی ہے۔ سینیٹر کلثوم پروین کو طبعت بگڑنے پہ نجی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔
پمز اسپتال کے 200 ملازمین کورونا وائرس میں مبتلا
ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ ن لیگ کی سینیٹر کا عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا کا ٹیسٹ کرایا گیا تھا جس کی رپورٹ گزشتہ روز مثبت آئی تھی۔
سندھ میں مسلسل دوسرے روز کورونا کے 1400 سے زائد کیسز رپورٹ
ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی سینیٹر کو پہلے پمز اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق جب ان کی طبیعت زیادہ خراب ہوئی تو انہیں ایک نجی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔
پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر پہلی سے زیادہ خطرناک قرار
ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ سینیٹر کلثوم پروین کو سانس لینے میں دقت کا سامنا ہے جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں آکسیجن لگا دی گئی ہے۔