تین ایڈیشنل ججز کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع

میں سمجھتا ہوں، سپریم کورٹ نے میری بات مانی، فاروق ایچ نائیک

اسلام آباد: ہائی کورٹ کے تین ایڈیشنل ججزکی مدت میں چھ ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی گئی ہے۔

سندھ کے سینیٹرز کا اپنے فنڈز دوسرے صوبوں میں لگانے کا انکشاف

ہم نیوز کے مطابق یہ منظوری ممتاز قانون دان فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت ججز کی تقرری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی۔

فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں جن ججز کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع کی گئی ہے ان میں جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز، جسٹس فیاض احمد انجم اور جسٹس غلام اعظم قمبرانی شامل ہیں۔

ہماری قیادت کو بدنام کیا جا رہا ہے، فاروق نائیک

ہم نیوز کے مطابق ایڈیشنل ججزکی مدت میں توسیع کی سفارش جوڈیشل کمیشن کی جانب سے کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں