راولپنڈی: انسداد دہشتگردی راولپنڈی ڈویژن کی عدالت نے سابق صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ خود کش حملہ کیس میں بارود برآمدگی کے الزام میں گرفتار ملزم کو دس سال قید کی سزا سنا دی ہے۔
جرم ثابت ہونے پر کالعدم تنظیم کے گرفتار ملزم قاسم معاویہ کے خلاف فیصلہ انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج راجہ پرویز اختر کیانی نے پڑھ کر سنایا۔ملزم کو سی ٹی ڈی نے بارود مواد سمیت گرفتار کیا تھا۔
سابق وزیر داخلہ پنجاب 2015 میں اپنے ڈیرے میں ہونے والے خود کش حملے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔
کون سے پاکستانی رہنما قاتلانہ حملوں کا نشانہ بنے
خود کش حملے میں ڈی ایس پی اور سب انسپکٹر سمیت 18افراد جان کی بازی ہار گئے تھے اور 19افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ خود کش حملہ آور بھی مارا گیا تھا۔