لاہور: تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی لاہور میں تدفین کردی گئی۔ نماز جنازے میں ملک بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ مینار پاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ ان کے صاحبزادے حافظ سعد رضوی نے پڑھائی۔
ملک بھر سے تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے نماز جنازے میں شرکت کی۔ مینار پاکستان گراونڈ کے علاوہ قریبی شاہراہوں پر بھی نماز جنازہ پڑھنے والے موجود تھے۔ مرحوم کی تدفین بعد نماز عصر کردی گئی۔
مزید پڑھیں: علامہ خادم حسین رضوی انتقال کر گئے
خادم حسین رضوی کی نمازہ جنازہ کے دوران گریٹر اقبال پارک کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
تحریک لبیک کےسربراہ علامہ خادم حسین رضوی کو مدرسہ ابوذرغفاری کے احاطے میں سپرد خاک کردیا گیا۔ علامہ خادم حسین رضوی 19 نومبر کو لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔