آرمی چیف کے ایکشن پر مطمئن ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

فائل فوٹو


سکھر: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے کورٹ آف انکوائری میں لیے گئےایکشن پر مطمئن ہیں۔

کراچی واقعے پر نواز شریف کا بیان: پی پی نے تحفظات کا اظہار کردیا

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ لوگ بے نقاب ہو گئے ہیں جنہوں نے اداروں کو لڑانے کی کوشش کی تھی۔

وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماہرین جو تجاویز دیں گے ان پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔

گلگت: مریم نواز اور بلاول بھٹو کے درمیان ہونیوالی ملاقات اختتام پذیر

ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں 1964 کے سرکلر ریلوے سے کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے لیے ماڈل لائنز ماس ٹرانزٹ سسٹم کی ضرورت ہے۔

بلاول کے بیان کی وضاحت بھی آجائیگی، لیگی رہنما محمد زبیر کا دعویٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک سوال کے جواب میں واضح طور پر کہا کہ وفاقی حکومت جوسہولتیں لاہور میں اورنج ٹرین کو دے رہی ہے وہی کراچی میں بھی دے۔


متعلقہ خبریں