نیب نے سابق گورنر گلگت بلتستان کے بیٹے کو گرفتار کر لیا

ڈائریکٹر ایف آئی اے وقار چوہان ڈی جی نیب نعتینات

راولپنڈی: قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے سابق گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر کے بیٹے کو گرفتار کر لیا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق نیب نے گلگت بلتستان کے سابق گورنر کے بیٹے پرنس سلیم کو فراڈ کیس میں گرفتار کیا ہے۔ پرنس سلیم پر نیشنل بینک سے 5 کروڑ روپے کے فراڈ کا الزام ہے۔

پرنس سلیم کو راہداری ریمانڈ لے کر نیب راولپنڈی کے ریجنل بیورو گلگت منتقل کیا جائے گا۔

پرنس سلیم پرسلک روٹ نامی پرائیویٹ کمپنی کے وائس چیئرمین کی حیثیت میں کرپشن کاالزام ہے‏۔ پرنس سلیم نے جعلی دستاویزات پر نیشنل بینک سوست برانچ سے 5 کروڑ روپے کا قرض لیا۔

یہ بھی پڑھیں: آٹا، چینی چوروں پر فرد جرم عائد کیوں نہیں ہوتی ؟ مریم اورنگزیب

پرنس سلیم کئی بار طلب کیے جانے کے باوجود نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔


متعلقہ خبریں