اسلام آباد: ایک دن میں 9 تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز رپورٹ

محمدبن سلمان کا دورہ پاکستان،اسلام آباد میں سخت سکیورٹی انتظامات

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج مزید 9 تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مذکورہ تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: کورونا وائرس نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی

ہم نیوز کے مطابق 6 تعلیمی اداروں میں پہلی بار کورونا کیسز رپورٹ  ہوئے ہیں جب کہ ایک کالج اور دو نجی یونیورسٹیوں میں دوسری مرتبہ کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔

ڈی ایچ او اسلام آباد ضعیم ضیاء کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ایچ ایٹ میں واقع نجی سکول میں کورونا کے دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ ای ایٹ میں واقع نجی کالج اور اسلام آباد ماڈل سکول جی سیون ون میں دو، دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس سے قبل ایچ نائن میں واقعہ نجی اکیڈمی میں 2، اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز جی سیون تھری،فور میں بھی 2،  ای الیون میں واقع نجی سکول میں 2، غوری ٹائون میں واقعہ نجی سکول میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ ایچ بارہ میں واقعہ نجی یونیورسٹی میں مزید کیسز 12 کیسزسامنے آئے ہیں۔ چک شہزاد میں واقع نجی یونیورسٹی میں 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈی ایچ او کی جانب سے جاری مراسلے میں تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو جراثیم کش اسپرے کرانے اور متاثرہ افراد سے رابطہ میں رہنے والے افراد کو 14 دن کے لئے قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اب تک اسلام آباد میں سیل کئے گئے تعلیمی اداروں کی تعداد 79 تک جا پہنچی ہے۔

تین روز قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی 3 یونیورسٹیوں میں کورونا کیسز سامنے آنے پر ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ شعبوں اور کلاسز کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس، اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن


متعلقہ خبریں