ووٹوں کی گنتی روکنے کیلئے دائر ٹرمپ کی درخواست خارج



امریکی ریاست جارجیا کی مقامی عدالت نے ٹرمپ ٹیم کا ووٹوں کی گنتی روکنے سے متعلق مقدمہ ناقابل سماعت قرار دے دیا ہے۔

ری پبلکن پارٹی نے انتخابات کے بعد ملنے والے پوسٹل بیلٹ کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے عدالت سے گنتی روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ کئی پوسٹل بیلٹ غیرتصدیق شدہ ہیں۔ عدالت نے ابتدائی سماعت میں ہی درخواست خارج کر دی ہے۔

رپبلکن کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست مشی گن، ریاست وسکونسن اور پنسلوانیا میں ووٹوں کی گنتی روکنے کے لیے درخواست دائرکی تھی۔

عدالت میں دائر کردہ درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کو ووٹوں کی گنتی کے دوران مناسب رسائی حاصل نہیں ہے۔

امریکہ کے صدارتی انتخابات میں رپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار بڑی بے ضابطگیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ الیکشن میں ملی بھگت سے دھاندلی کی گئی۔ قانونی ووٹ گنیں تو میں تاریخی کامیابی حاصل کر چکا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس انتخابی دھاندلی کے شواہد موجود ہیں۔  ڈیموکریٹ جیت کے لیے ہمارے خلاف کروڑوں ڈالر خرچ کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں