اسپین میں کورونا کی نئی پابندیوں کیخلاف احتجاج

اسپین میں کورونا کی نئی پابندیوں کیخلاف احتجاج

میڈرڈ: اسپین کے شہر بارسلونا میں کورونا وائرس کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بارسلونا میں حکومت کی جانب سے نئی پابندیوں کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے اور پابندیوں کے خلاف احتجاج کیا۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا جبکہ مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا۔ جھڑپوں کے دوران 24 مظاہرین زخمی ہو گئے جبکہ پولیس نے 12 مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر اسپین میں رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والے پر 300 روپے یورو کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کوروناوائرس کے باعث دنیا میں11 لاکھ 93 ہزار سے زائد اموات

واضح رہے کہ اسپین میں بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آ رہی ہے اور اب تک اسپین میں کورونا وائرس سے 12 لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 35 ہزار 878 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں