انسان پیدائشی طور پر الفاظ دیکھ سکتا ہے، نئی ریسرچ سامنے آ گئی

انسان پیدائشی طور پر الفاظ دیکھ سکتا ہے، نئی ریسرچ سامنے آ گئی

امریکہ میں ہونے والی نئی ریسرچ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انسان پیدائشی طور پر الفاظ دیکھ سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ میں نومولود بچوں میں نئے دماغ کے اس حصے کو دریافت کیا گیا ہے جو دماغ کی زبان کے نیٹ ورک کو جوڑتا ہے اور اسے ویژول ورلڈ فرام ایریا (وی ڈبلیو ایف اے) کا نام دیا گیا ہے۔

اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق الفاظ کو دکھانے والا یہ دماغی حصہ اس عمل کو زبان سیکھنے سے پہلے زرخیر بناتا ہے۔

تحقیق کے دوران 40 نومولود بچوں کے دماغوں کے ایف ایم آر آئی اسکینز کا تجزیہ کیا گیا جن کی عمریں ایک ہفتے سے بھی کم تھیں اور ان ٹیسٹوں کے نتائج کا موازنہ 40 بالغ افراد کے اسکینز سے کیا گیا جو اس پراجیکٹ کا حصہ تھے۔

اشیا اور چہروں کی کچھ خصوصیات الفاظ جیسی ہوتی ہیں مگر محققین نے دریافت کیا کہ نومولود بچوں میں وی ڈبلیو ایف اے چہرے شناخت کرنے والے ویژول کورٹیکس سے مختلف ہوتا ہے، کیونکہ یہ دماغ کے زبان دانی کے عمل کرنے والے افعال کو جوڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ پر ہمیشہ کیلئے غیر ضروری چیٹ میوٹ کرنے کا آپشن متعارف

محققین کے مطابق وی ڈبلیو ایف اے زبان کا سامنا ہونے سے پہلے ہی الفاظ کو دیکھنے میں مہارت رکھتا ہے اور یہ جاننا کافی دلچسپ ہے کہ ہمارا دماغ کیسے اور کب اپنے افعال کو حساس کاموں کے لیے تشکیل دیتا ہے۔


متعلقہ خبریں