بارسلونا: رافیل نڈال فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی ٹینس کے عالمی نمبر ون کھلاڑی نے اپنی چار سو فتوحات بھی مکمل کرلیں۔
مینز سنگلز سیمی فائنلز میں ہسپانوی ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے بلجئیم کے کھلاڑی ڈیوڈ گوفن کو چھ چار اور چھ صفر سے شکست دی تھی۔
ورلڈ نمبر ون کی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے رافیل نڈال کو لازمی طور پر بارسلونا ٹائٹل جیتنا ہو گا۔
رافیل نڈال آج فائنل میں انیس سالہ ٹینس پلیئراسٹیفانوس کا سامنا کریں گے جو اے ٹی پی ٹور فائنل میں پہنچنے والے پہلے یونانی کھلاڑی ہیں۔
رافیل نڈال 21 جون 1986 کو اسپین میں پیدا ہوئے۔ 31 سالہ ہسپانوی ٹینس پلئیر عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔
رافیل نڈال تاریخ کے بہتری کلے کورٹ کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام رکھتے ہیں۔ انہیں کنگ آف کلے کے نام سے جانا جاتا ہے۔
ٹینس مقابلوں کے لیے مختلف اقسام کے کورٹس استعمال کیے جاتے ہیں جن میں کلے کورٹس ، گراس کورٹس ، ہارڈ کورٹس اور کارپٹ کورٹس شامل ہیں۔
گھاس سے بنائے گئے میدان کو گراس کورٹ جب کہ سخت مٹی سے بنے میدان کو کلے کورٹ کہا جاتا ہے۔