کچھ کی خواہش ہے پارٹی چھوڑ دوں،انکی خواہش پوری نہیں ہوگی، عاطف خان

کچھ کی خواہش ہے پارٹی چھوڑ دوں،انکی خواہش پوری نہیں ہوگی، عاطف خان

پشاور: پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق سینئر صوبائی وزیرعاطف خان نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کی خواہش ہے کہ میں پارٹی چھوڑدوں لیکن میں ان کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہونے دوں گا۔

عاطف خان سمیت خیبر پختونخوا کے 3 وزراء کابینہ سے فارغ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ شہرام خان نے گورنراوروزیراعلیٰ سے ملاقات کے بعد کابینہ میں آنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہرام خان ان کے ساتھ چل سکتا ہے تو اچھی بات ہے۔

سابق سینئروزیرخیبرپختونخواعاطف خان نے واضح طور پر کہا کہ میں وزارت کے لیے پارٹی میں نہیں آیا تھا اور نہ ہی پارٹی چھوڑ کر کہیں جا رہا ہوں۔

کبھی دباؤ لیا ہے اور نہ لوں گا، وزیر اعظم عمران خان

انہوں نے کہا کہ میں نظریاتی کارکن ہوں اور مشکل وقت میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہوں گا کہ صوبائی حکومت کی کارکردگی بہت ہی اچھی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سابق سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت کے کچھ کام اچھے ہیں اور کچھ برے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہیں۔

خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل: سابق وزیر شہرام ترکئی کی واپسی

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے عاطف خان نے کہا کہ پی ڈی ایم کا جلسہ کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں کئی سال تک حکومتیں کرچکی ہیں لیکن لوگ اکھٹے نہیں کرسکیں۔


متعلقہ خبریں