لاہور : نئی بم ڈسپوزل گاڑیاں پنجاب کے 8 اضلاع کے حوالے

لاہور : نئی بم ڈسپوزل گاڑیاں پنجاب کے 8 اضلاع کے حوالے

فوٹو: فائل


لاہور: حکومت پنجاب نے نئی بم ڈسپوزل گاڑیاں صوبہ کے 8 اضلاع کے حوالے کر دی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار نے حوالگی سے قبل نئی بم ڈسپوزل گاڑیوں کا معائنہ کیا جو کہ بم ڈسپوزل سوٹ، مائن ڈیٹیکٹرز، ڈسرپٹرز اور دیگر جدید آلات سے لیس ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کو ریلیف دینے کیلئے آخری حد تک جائیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ گاڑیوں سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو گا اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ  پنجاب کے ہرضلع کو بم ڈسپوزل رسپانس گاڑیاں دیں گے۔ انہوں نے سول ڈیفنس پنجاب کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کو اس موقع پر بریفنگ بھی دی گئی اور بتایا گیا کہ پنجاب کے 12 اضلاع میں بم ڈسپوزل رسپانس گاڑیاں ہیں، نئی گاڑیوں کی حوالگی کے بعد بم ڈسپوزل یونٹ کا دائرہ کار 20 اضلاع تک بڑھا دیا گیا ہے۔

چند روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ موٹروے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم گرفتار ہو چکا ہے اور ملزمان کی گرفتاری پر آئی جی پنجاب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی اوپن مارکیٹ میں درآمدی گندم ختم ہو گئی، چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن

دوسری جانب آئی جی پنجاب انعام غنی نے عابد ملہی کی گرفتاری سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کے لیے 9 ٹیمیں تشکیل دی گئیں تھیں۔

انہوں نے کہا کہ عابد ملہی گرفتاری سے بچنے کے لیے مقامات بدلتا رہا۔ وہ فورٹ عباس، چنیوٹ، مانگا منڈی سمیت مختلف اضلاع میں گیا اس دوران عابد ملہی کے ساتھی بالا مستری نے اس کو اطلاع کر دی تھی کہ تصویر ٹی وی پر چل رہی ہے جس کی وجہ سے ملزم کی گرفتاری میں تاخیر ہوئی۔


متعلقہ خبریں