جتنے لوگ آئے ہیں اس سے زیادہ تو فواد کھگا کے ولیمے پر آئے تھے، فیصل جاوید

بیرونی سازش کو سب مل کر ناکام بنائیں گے،فیصل جاوید

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے جلسے میں جتنے لوگ آئے ہیں اس سے زیادہ لوگ تو فواد کھگا کے ولیمے پر آئے تھے۔

‘‘پاکستان ڈکیت موومنٹ کی ٹیم ایک طرف – ہمارا کپتان ایک طرف’’

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے کہا کہ اچھا ہے یہ ایس او پیز کا خیال رکھ رہے ہیں اور لوگوں کو ایک دوسرے سے دور دور کھڑا کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ کورونا سے پہلے بھی یہ ایسا ہی کرتے تھے تاکہ زیادہ لوگ نظر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ گیارہ پارٹیاں مل کر بھی کچھ نہیں کرسکی ہیں۔

بیروزگار اپوزیشن کو اہمیت دینے کی ضرورت نہیں، چاہتا ہوں روز جلسے کریں: وزیراعظم

پی ڈی ایم کے زیر اہتمام گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے جلسہ عام کے متعلق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹیڈیم کافی حد تک ابھی خالی ہے۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ اتنا پیشہ خرچ کرنے کے باوجود بہت کم تعداد میں لوگ آئے ہیں۔

’’بھان متی نے کنبہ جوڑا – کہیں کی اینٹ کہیں کا روڑا‘‘

وفاقی وزیر فواد چودھری نے دعویٰ کیا کہ جلسہ گاہ میں 15 سے 18 ہزار لوگ موجود ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا۔


متعلقہ خبریں