سندھ کابینہ نے گندم جاری کرنے کی منظوری دے دی

سندھ کابینہ اجلاس: فی کلو آٹے کی ایکس مل قیمت میں 9 روپے 13پیسے کمی کی منظوری

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں فی کلو آٹے کی ایکس مل قیمت میں 9 روپے 13 پیسے کمی کی منظوری دے دی گئی

سندھ کابینہ نے محکمہ خوراک کو گندم جاری کرنے کی اجازت دے دی۔  باردانہ اور گندم کی فی بیگ قیمت 3 ہزار687 روپے 50 پیسے مقرر کردی ہے۔ آٹے کی ایکس مل قیمت 47 روپے87 پیسے فی کلومقرر کردی گئی ہے۔اس وقت ایکس مل قیمت 57 روپے فی کلو ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے آٹے کی قیمت کنٹرول کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ سندھ  نے ضلعی انتظامیہ کو آٹے کی مقررہ قیمت پرعملدرآمد کرنے کی ہدایت کردی۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں آٹا، سبزیوں اور ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

خیال رہے کہ دو روز قبل گندم کی قلت کے باعث کراچی میں آٹا ایک ہفتے میں 10 روپے کلو تک مہنگا ہو گیا تھا۔ کراچی میں آٹے کی قیمت 71 روپے فی کلو ہوگئی تھی۔

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آٹے کے کاروبار سے منسلک عبدالوہاب کا کہنا تھا کہ روزانہ مل سے نیا ریٹ جاری کیا جاتا ہے اور ایک ہفتے میں بوری کی قیمت 5 سو روپے تک بڑھ گئی ہے۔

شہر قائد کے یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹے کی قیمت 400 روپے کلو ہے۔ شہر میں چینی کی فی کلو قیمت 96 روپے جبکہ یوٹیلٹی اسٹور پر قیمت 68 روپے فی کلو ہے۔

 


متعلقہ خبریں