ماضی کی شاہی سواری تانگہ اب ناپید ہو گئی


خانیوال: شاہی سواری تانگہ اب ملک میں ناپید ہو گئی تاہم خانیوال کا کوچوان عبدالستار اس پرانی ثقافت کو زندہ رکھے ہوئے ہے۔

ماضی کی شاہی سواری تانگہ وقت کی تیز رفتاری کا ساتھ نہ دے پایا اور وقت کے ساتھ ساتھ اب یہ سواری کم ہی نظر آتی ہے اور تانگہ کھینچتی گھوڑے کی مخصوص چاپ زمانے کی گردش میں کہیں کھو گئی ہے۔

خانیوال کا کوچوان عبدالستار تاحال اس پرانی ثقافت کو زندہ رکھے ہوئے ہے اور اس کے ذریعے اپنی روزی روٹی کما رہا ہے۔ خوبصورت گھوڑا اور دلکش بگھی کو اب سواری بھی کم ہی ملتی ہے کیونکہ لوگوں کو اپنے مقام پر پہنچنے کی جلدی ہوتی ہے جس کے لیے وہ دیگر سواریوں کا سہارا لیتے ہیں۔

دیگر شہروں کی طرح خانیوال میں بھی رکشوں نے تانگے کی جگہ لے لی ہے تاہم سواریاں آج بھی اس ہوادار تانگہ سواری پر بیٹھ کر خوشی محسوس کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فنِ تعمیر کا انوکھا شاہکار نواب شاہ کا قلعہ دلیل کوٹ

ماضی میں سڑکوں پر حکمرانی کرنے والے تانگہ سوار اب خود کو اجنبی محسوس کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں