جڑانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلہ: تین ڈاکو ہلاک، تین شدید زخمی

لاڑکانہ: پولیس مقابلے میں 6 ڈاکو مارے گئے

جڑانوالہ: پنجاب کے ضلع فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکو ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات کر کے بعد فرار ہو رہے تھے، جب پولیس تھانہ صدر نے ڈاکوؤں کا پیچھا کیا۔ ایک کلومیٹر دور پولیس اور ڈاکووں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس میں تین ڈاکو ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق زخمی ڈاکوؤں کو تحصیل ہیڈ کواٹرز اسپتال جڑنوالہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں ایک اور مبینہ پولیس مقابلہ مشکوک ہو گیا

خیال رہے کہ اپریل میں لاہور کے علاقے کاچھا روڈ پر سی آئی اے  پولیس  اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو ہلاک اور پولیس وین تباہ ہو گئی تھی۔

ماڈل ٹاؤن پولیس نے بتایا تھا ایک گرفتار ڈاکو اور ایک حملہ آور ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: ایم اے جناح روڈ پہ ہونے والا مبینہ پولیس مقابلہ مشکوک

پولیس کا کہنا تھا کہ کاچھا روڈ پر پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت وقاص عرف عاطی اور رمضان عرف قیدو کے نام سے ہوئی۔

ہم نیوز کے مطابق پولیس نے ملزم رمضان عرف قیدو  کی گرفتاری کے لیے کاچھا روڈ حویلی میں چھاپہ مارا تھا، جواباً ملزمان رمضان اور 3 ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر شدید فائرنگ کی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے سبزہ زار کے علاقے لالہ زار کالونی میں دوران واردات ایک شخص کوہلاک کر دیا تھا ، ملزمان ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کے مقدمے میں جیل سے رہا ہوکر آئے تھے۔


متعلقہ خبریں