ن لیگی ارکان جلدی استعفے دیں تا کہ ہم ان سیٹوں پر الیکشن کروائیں، شہباز گل

لاہور ہائیکورٹ نے شہباز گل کو طلب کر لیا

فوٹو/فائل


اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم صفدر نے استعفوں کی دھمکی دی ہے، ن لیگی ارکان اسمبلی جلدی استعفے دیں تا کہ ہم ان سیٹوں پر الیکشن کروائیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ مارچ تک کیوں انتظار کرناہے، نیک کام میں دیر کیوں؟ یہ عمران خان ہیں، یہ آپکی دھمکیوں میں آنے والے نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ آپ کے بابا تھے جنہوں نے آپ کی دھمکی میں آکر کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کے پرنسپل کو فارغ کیا تھا۔

خیال رہے کہ آج لاہور میں ن لیگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں چھ ایٹمی دھماکے کیے۔ انہوں ںے کہا کہ نواز شریف نے پاکستا ن کے لیے جے ایف 17 تھنڈر بنایا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں نواز شریف آگے کھڑا تھا۔ انہوں نے استفسار کیا کہ وہ کیسا غدار تھا جس نے ملک کو دفاعی لحاظ سے مضبوط کیا۔

مزید پڑھیں: عوام دشمن حکومت سے نجات ملک و قوم کے لیے بڑا ریلیف ہوگا، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے ن لیگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ سب نے وفا کی تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دھاندلی کے خلاف کھڑے رہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی ہر بیماری کا علاج ووٹ کو عزت دو کے نعرے میں چھپا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کی عزت کو پامال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں مہنگائی بڑھی اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا۔

ہم نیوز کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کا مقدمہ گلی گلی اور گھرگھر پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب قربانی کا وقت آئے گا تو آپ مریم کو پہلی صف میں دیکھیں گے۔

پی ایم ایل (ن) کی مرکزی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ جب بھی نواز شریف پر امتحان کا وقت آیا تو اللہ تعالیٰ نے ان کی مدد کی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہ تحریک کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ حکومت کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں