کورونا وائرس: دنیا بھر میں 3 کروڑ 54 لاکھ سے زائد افراد متاثر

کوروناوائرس

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 3 کروڑ 54 لاکھ 35 ہزار 460 افراد متاثر اور 10 لاکھ 42 ہزار 337 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 2 کروڑ 66 لاکھ 45 ہزار 156 ہوگئی ہے اور 77 لاکھ 47 ہزار 967 ایکٹیو کیسزہیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 14 ہزار 615 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 76 لاکھ 37 ہزار 66 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں66 لاکھ 26 ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ایک لاکھ 2 ہزار 746 اموات ہوئی ہیں۔

برازیل کورونا سے متاثرہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 49 لاکھ 15 ہزار289 افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 46 ہزار375 اموات ہوئی ہیں۔

روس میں 12 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 475 ہو گئی ہے۔

کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 26 ہزار712 اموات ہوئی ہیں جبکہ 8 لاکھ 55 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پیرو میں بھی 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 32 ہزار742 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اسپین میں 8 لاکھ 10 ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور 32 ہزار86 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی۔ 9 اپریل کو کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔ کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔

رواں سال 24 اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد2 لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2 لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا۔ 13مئی تک دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے۔


متعلقہ خبریں