وزیر اعظم نے کرپشن کے بتوں کو پاش پاش کر دیا، وزیر اعلیٰ پنجاب

فوٹو: فائل


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کرپشن کے بتوں کو پاش پاش کر دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لوٹ مار کی سیاست کرنے والوں کے لیے پاکستان کی زمین تنگ ہو چکی ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے پہلی بار بڑے لوگوں کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھی: ن لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج

انہوں نے کہا کہ ماضی میں جن لوگوں پر کوئی ہاتھ نہیں ڈالتا تھا وہ آج قانون کی گرفت میں ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے کرپشن کے بتوں کو پاش پاش کیا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ کرپٹ عناصر کا احتساب تحریک انصاف کا منشور ہے اور پی ٹی آئی حکومت اپنے منشور سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بلا امتیاز احتساب ہوا تو کوئی بھی نہیں بچے گا، سینیٹر سراج الحق

انہوں نے کہا کہ لوٹ مار کا دور اب کبھی واپس نہیں آئے گا اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنی اصل منزل پائے گا۔


متعلقہ خبریں