آزاد کشمیر کا گمنام قلعہ ’’قلعہ رام کوٹ‘‘

آزاد کشمیر کا گمنام قلعہ ’’قلعہ رام کوٹ‘‘

مظفر آباد: ’’قلعہ رام کوٹ‘‘ کو آزاد کشمیر کا گمنام قلعہ کہا جاتا ہے جو جہلم اور پونچھ دریاؤں کے سنگم پر ایک اونچی پہاڑی پر قائم ہے۔

نو سال قبل تعمیر کیے گئے قلعہ رام کوٹ نے کئی اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں جو غیر معمولی طور پر منفرد طرزِ تعمیر کی بنا پر قلعہ آزاد کشمیر کے دیگر قلعوں سے مختلف ہے۔

قلعہ رام کوٹ تاریخی حیثیت کا حامل ہے جس پر سکھ حکمرانوں نے قبضہ کر کے اس کا نام رام کوٹ رکھا تھا۔ قلعے کے در و دیوار آج بھی اس کے جاہ و جلال کی جھلک پیش کرتے ہیں۔ قلعے میں اس وقت کی نصب توپ اور  اس کے ساتھ کنویں کے آثار اب بھی موجود ہیں۔

دشمن کے حملوں کو روکنے کی غرض سے بنائے گئے اس قلعے کو کئی حملوں کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔ جہاں تک پہنچنے کے لیے کشتی سے اتر کر 400 سیڑھیاں چڑھنی پڑھتی ہیں جس کے بعد آپ قلعے کے داخلی راستے پر پہنچتے ہیں۔

سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ سیاحت کی جانب سے یہاں ایک تقریب سجائی گئی اور سیاحوں کو اکٹھا کیا گیا جہاں صرف مرد و خواتین ہی نہیں بلکہ بچوں کی بھی بڑی تعداد قلعے کی سیر کے لیے پہنچی۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور کے قصہ خوانی بازار میں طبلہ سازی کی قدیم دکان

قلعہ رام کوٹ پہنچنے والے سیاحوں نے حکومت کی جانب سے سہولتوں کے فقدان کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے لوگ اس تاریخی قلعے کا رخ نہیں کرتے۔

آزاد کشمیر حکومت کی عدم توجہی کے باعث یہ قلعہ ماضی کا حصہ بنتا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں