پریتی زنٹا کو سلمان خان کی چوری چوری چپکے چپکے پسند

preity zinta

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریتی زنٹا نے کہا ہے کہ انہیں اداکار سلمان خان کی فلم چوری چوری چپکے چپکے سب سے زیادہ پسند ہے۔

گزشتہ روز اداکارہ نے اپنے پرستاروں کے ساتھ سوشل میڈیا پر ایک گفتگو کے سیشن کا انعقاد کیا۔ اس دوران پرستاروں نے کافی سوالات بھی کیے۔ متعدد نے ان سے پوچھا کہ انکا سلمان خان کے ساتھ اشتراک عمل کا کوئی منصوبہ ہے اور ہم آپکو سلمان بھائی کے ساتھ دوبارہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ کیا ایسا ممکن ہے؟اس پر 49 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی اچھی اسکرپٹ ہوئی تو سب کچھ ممکن ہے۔

جویریہ عباسی کی نئی زندگی کا آغاز‘ بیٹی کا نیک خواہشات کا اظہار

اس موقع پر ان سے پوچھا گیا کہ انکی سلمان خان کے ساتھ پسندیدہ فلم کونسی تھی۔ اس پر پریتی نے 2001 کی فلم چوری چوری چپکے چپکے کو پسندیدہ قرار دیا۔


متعلقہ خبریں