لاہور: دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے میلے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔
میگا ایونٹ میں پاکستانی ٹیم 31 مئی سے اپنے سفر کا آغاز کرے گی اور اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی جب کہ تین جون کو گرین شرٹس کا مقابلہ میزبان انگلینڈ سے، سات جون کو سری لنکا سے اور 12 جون کو آسٹریلیا سے ہوگا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کا روایتی حریف بھارت سے ٹاکرا 16 جون کو اولڈ ٹریفورڈ میں ہوگا۔
یہ بھی دیکھیں: گرین کیپس بمقابلہ کینٹ، پریکٹس میچ کے تیسرے روز پر بھی پانی پھرے کا امکان
شاہین 23 جون کو جنوبی افریقا، 26 جون کو نیوزی لینڈ، 29 جون کو افغانستان اور 5 جولائی کو بنگلہ دیش سے مقابلہ کریں گے۔
کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے فائنل مقابلے کا میدان 14 جولائی کو لارڈز میں سجے گا۔
30 مئی سے 14 جولائی 2019 تک ہونےوالا ٹورنامنٹ 1992 ورلڈ کپ کی طرح راؤنڈ رابن اور ناک آؤٹ فارمیٹ کے تحت کھیلا جائے گا۔
پاکستان کے میچوں کا شیڈول:
تاریخ | ٹیمیں | مقام |
جمعہ 31 مئی | پاکستان بامقابلہ ویسٹ انڈیز | نا ٹنگھم |
پیر تین جون | انگلینڈ بامقابلہ پاکستان | نا ٹنگھم |
جمعہ سات جون | پاکستان بامقابلہ سری لنکا | برسٹل |
بدھ 12 جون | آسٹریلیا بامقابلہ پاکستان | ولٹن |
اتوار 16 جون | پاکستان بامقابلہ بھارت | مانچسٹر |
اتوار 23 جون | جنوبی افریقا بامقابلہ پاکستان | لارڈز |
بدھ 26 جون | پاکستان بامقابلہ نیوزی لینڈ | برمنگھم |
ہفتہ 29 جون | افغانستان بامقابلہ پاکستان | لیڈز |