ایپل نے پرائیویسی سے متعلق نیا فیچر متعارف کرا دیا


معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے صارفین کی پرائیویسی اور انہیں ہوشیار رکھنے کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نئے فیچر کے تحت آئی فون کے ڈسپلے پر اورنج ڈاٹ نمودار ہو گا جس سے یہ پتہ چلے گا کہ دوسری ایپس ان کی ویڈیو یا آڈیو کال سن رہی ہیں۔

آئی او ایس 14 کے صارفین یہ بھی دیکھ سکیں گے کہ آیا کسی ایپ نے حال ہی میں ان کا مائیکروفون یا کیمرا استعمال کیا ہے یا نہیں۔

ایپل کا اپنی ویب سائٹ پر کہنا تھا کہ پرائیوسی ہرایک کا بنیادی حق ہے جس کو یقینی بنانے کے لیے وہ ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

ایپل کا گاڑی لاک اور اسٹارٹ کرنے کیلئے آئی فون میں نیا فیچر شامل کرنے کا اعلان

یاد رہے کہ چند ماہ قبل ایپل نے گاڑی لاک اور اسٹارٹ کرنے کے لیے آئی فون میں نیا فیچر شامل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

سالانہ عالمی ڈیولپر کانفرنس میں ایپل کی سینئر مینیجر ایمیلی شوبرٹ کا کہنا تھا کہ ایپل موبائل فون کو گاڑی کی چابی کا نعم البدل بنانی چاہتی ہے اور اگلے سال میں آنے والی بی ایم ڈبلیو فائیو سیریز میں یہ نیا فیچر شامل ہو گا۔

ایمیلی شوبرٹ نے بتایا کہ ایپل بعد میں دیگر گاڑیوں میں بھی یہ فیچر متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

انہوں  نے سیڈان کے قریب آئی فون لے جا کر دکھایا کہ گاڑی کا لاک کس طرح کھلے گا۔ گاڑی کو اسٹارٹ کرنے کے لیے ڈرائیور آئی فون کو گاڑی کے چارجنگ پیڈ پر رکھے گا اور انگنیشین بٹن کو دبا دے گا، جس سے گاڑی اسٹارٹ ہو جائے گی۔

گوگل اور ایپل کا کورونا الرٹ کیلئے ایپ کی تیاری کا فیصلہ

پلان کے مطابق بی ایم ڈبلیو کے مالکان گاڑی کی ورچل کی آئی مسیج کے زریعے اپنی فیملی یا دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کر سکیں گے۔

ایپل اس نئے فیچر میں الٹر وائیڈ بینڈ ٹیکنالوجی کے استعمال کرے گی جس سے گاڑی کو زیادہ فاصلے سے ان لاک کیا جا سکے گا۔


متعلقہ خبریں