ریکوڈک کیس: پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی

ریکوڈک کیس: پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی

اسلام آباد: پاکستان کو ریکوڈک کے معاملے میں بڑی کامیابی حاصل ہو گئی ہے۔

ریکوڈک کیس: پاکستان کا ہرجانے کیخلاف عدالت سے رجوع

ہم نیوز کے مطابق عالمی بینک کے ثالثی فورم اکسیڈ نے پاکستان کو6 ارب ڈالرایوارڈ پرحکم امتناع جاری کردیا ہے۔

اکسیڈ ٹریبونل نے جولائی 2019 میں آسٹریلوی کمپنی ٹیتھیان کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔ اکسیڈ نے پاکستان کو6 ارب ڈالرآسٹریلوی کمپنی کوادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

’ریکوڈک کا فیصلہ اسلام آباد میں ہوا تو عوام سڑکوں پر ہونگے‘

ہم نیوز کے مطابق اس ضمن میں اٹارنی جنرل آفس کا کہنا ہے کہ ریکوڈک کے معاملے پرپاکستان اوراس کی قانونی ٹیم کی بڑی کامیابی ملی ہے۔

اٹارنی جنرل آفس کے مطابق اپریل2020 میں حکم امتناع مستقل کرنے کی سماعت ویڈیولنک پر ہوئی۔ آفس کے مطابق 16ستمبرکو اکیسڈنے پاکستان کے حق میں حکم امتناع کو مستقل کرنے کاحکم دے دیا۔

بلوچستان حکومت نے ریکوڈک منصوبے کو دوبارہ شروع کرنے کیلئے کوششیں تیز کردیں

ہم نیوز کے مطابق اٹارنی جنرل آفس کا کہنا ہے کہ ریکوڈک معاملے پر حتمی سماعت مئی 2021 میں ہوگی۔


متعلقہ خبریں