کراچی: لوڈشیڈنگ سے متثنیٰ علاقوں میں بھی بجلی معطل


کراچی: شہر قائد میں لوڈشیڈنگ کا معاملہ شدت اختیار کر گیا۔ لوڈشیڈنگ سے متثنیٰ علاقوں میں بھی بجلی معطل ہونے لگی۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں 10 گھنٹے سے زائد بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی 6 گھنٹے سے زائد بجلی معطل رہی۔

نارتھ کراچی، نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد اور بفرزون میں بجلی کئی گھنٹے سے معطل ہے جبکہ لیاقت آباد، ایف بی ایریا، گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں بجلی غائب ہے۔ اس کے علاوہ لائن لاسز والے علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک نے بجلی فراہمی کی معطلی کو گیس سپلائی میں کمی سے جوڑ دیا۔ کہتے ہیں گیس سپلائی میں کمی سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی ہے۔ کراچی میں بجلی کی طلب 3000 میگا واٹ ہے تاہم بجلی کی طلب اور رسد میں فرق 500 میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ایک مرتبہ پھر لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کو 200 ملین مکعب فٹ گیس کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔


متعلقہ خبریں