کراچی: کراچی آرٹس کونسل میں کورونا وبا کے باعث معطل رہنے والی ادبی و ثقافتی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں۔
آرٹس کونسل کراچی کے صدر احمد شاہ نے پریس کانفرنس میں کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آج خوشی کا دن ہے 6 ماہ بعد ادبی و ثقافتی سرگرمیاں بحال ہونے جا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آرٹس کو نسل کراچی میں اٹھارہ ستمبر سے چار اکتوبر تک عوامی تھیٹر فیسٹول ہو گا جس میں اٹھارہ ڈرامے پیش کئے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ گھر بیٹھ کر اکتا جانے والے شہری اس فیسٹول سے تر وتازہ ہو جائیں گے۔
کامیاب ہونے کے لیے چیلنجز کا سامنا ضروری ہے، سلطانہ صدیقی
انہوں نے بتایا کہ اس فیسٹول میں ہنسی کے بادشاہ شرکت کررہے ۔ جو لوگ گھروں میں بیٹھ کر پریشان ہوگئے ہیں، وہ یہاں آئیں اور خوشی خوشی واپس جائیں۔
احمد شاہ نے کہا کہ اس عرصے میں جو فنکار، ہدایت کار اور موسیقار بے روزگارہو گئے تھے اُن کی بھی مدد ہو جائےگی۔
صدر آرٹس کونسل کا کہنا تھا کہ فیسٹول کا انعقاد نئے تھیٹر میں ہو گا اور فنکاروں کو آرٹس کونسل کی جانب سے ہر طرح کی معاونت حاصل ہو گی۔
اس موقع پرر سینئر اداکار طلعت حسین نے کہا کہ سب مل جل کر آرٹس کونسل انتظامیہ کا ساتھ دیں اور فیسٹول کو کامیاب بنائیں۔