فواد چودھری سے ملاقات: چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کی غلط فہمیاں دور

اسلام آباد میں مندر کا معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل کے ریسرچ ونگ کو بھیجا گیا قبلہ ایاز

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز


اسلام آباد: چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کی وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری سے ملاقات کے بعد بہت سی غلط فہمیاں دور ہو گئیں۔

فواد چوہدری اور رویت ہلال کمیٹی میں تنازعہ ختم ہونا چاہیے، اسلامی نظریاتی کونسل

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے یہ بات وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری سے ملاقات کے بعد کہی۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایازجب وفاقی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پہنچے تو وزارت کے اعلیٰ افسران نے انہیں چاند کی رویت پر بریفنگ دی۔

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے بریفنگ کے بعد کہا کہ وفاقی وزیر فواد چودھری کو چاند کے مسئلے کو سائنسی بنیادوں پر حل کرنے کی کاوش پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

’رویت ہلال کمیٹی کو ختم کرکے چاند سائنسی بنیادوں پر دیکھا جائے‘

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی رویت ایپ بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ فواد چودھری سے ملاقات کے بعد بہت سی غلط فہمیاں دور ہو گئی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایازنے اس موقع پر کہا کہ وہ رویت ہلال کمیٹی کے ممبران کو سائنسی اعتبارسے چاند کی رویت کے بارے میں روشناس کرائیں گے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اس موقع پر کہا کہ مفتی منیب الرحمان اور مولانا پوپلزئی میرے لیے قابل احترام شخصیات ہیں۔

اسلام آباد اور گوادر میں چاند رصد گاہیں قائم کرنے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے مفتی منیب الرحمان اور مولانا پوپلزئی کوبھی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں آنے کی دعوت دی۔


متعلقہ خبریں