یونان: مہاجرین کے کیمپ میں آگ لگ گئی

یونان: مہاجرین کے کیمپ میں آگ لگ گئی

ایتھنز: یونان میں مہاجرین کے سب سے بڑے کیمپ میں آگ لگ گئی جس کے باعث ہزاروں مہاجرین بےگھر ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: کیماڑی آئل ٹرمینل آتشزدگی میں جھلسنے والے دو افراد جاں بحق

مذکورہ کیمپ یورپ میں مہاجرین کا سب سے بڑا کیمپ ہے۔

جزیرہ لیس باس میں کنٹینرز سے مہاجرین کیمپ میں آتشزدگی کی وجہ سے کیمپ مکمل تباہ ہو گیا، کیمپ کے انتظامی دفاتر اور خوراک کے زخائر بھی تباہ ہوگئے۔

آگ پر  پر قابو پانے کے لیے آگ بجھانے والے عملے کو کافی محنت کرنی پڑی۔ عملے میں شامل بعض افراد کا کہنا تھا کہ آگ بجھانے کے دوران کیمپ میں مقیم بعض افراد سے انہیں مزاحت کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: تین ہٹی کے قریب آتشزدگی سے درجنوں جھونپڑیاں نذر آتش

یونان میں حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے اسباب کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

مقامی میڈیا کی خبروں کے مطابق خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی روک تھام کے لیے حکام کی جانب سے جو پابندیاں اس ہفتے عائد کی گئی تھیں اس کے خلاف بطور احتجاج دانستہ طور کیمپ میں یہ آگ لگائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے ٹیسٹ کے دوران موریا کیمپ میں مقیم ایک صومالی مہاجر کو کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا تھا جس کے بعد حکام نے کووڈ 19 کی روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن جیسی سخت بندشیں عائد کر دی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکپتن: ڈسٹرکٹ اسپتال کی ایمرجنسی میں آتشزدگی،60 مریض پھنس گئے

 بعد ازاں کیمپ میں مقیم رہائشیوں کی ٹیسٹنگ شروع ہوئی اور گزشتہ منگل تک کیمپ میں مقیم 35 افراد میں کورونا انفیکشن کی تصدیق ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں