کراچی: چیف سیکریٹری سندھ نے شہر قائد میں کچرا اٹھانے والی کمپنیز کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وفاق کراچی کیلیے کم سے کم رقم دے رہا ہے، ترجمان سندھ حکومت
ہم نیوز کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کارکردگی رپورٹ اپنی زیر صدارت منعقدہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے اجلاس میں طلب کی۔
چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی، سیکریٹری بلدیات اور ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں کچرا اٹھانے والی چینی کمپنی کا ضلع ویسٹ میں کانٹریکٹ بحال کردیا گیا۔ حکومت سندھ نے گزشتہ سال صفائی نہ ہونے پر کچرا اٹھانے والی چینی کمپنی کا کنٹریکٹ منسوخ کردیا تھا۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق چینی کمپنی کا کانٹریکٹ کرائی جانے والی یقین دہانی کے بعد بحال کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے ہدایت کی کہ کمپنی کو شہر سے کچرا اٹھانے کا پابند کیا جائے۔
کراچی ٹرانسفارمیشن پلان: اراکین اسمبلی نے وفاقی وزرا کو تجاویز دیدیں
چیف سیکریٹری سندھ نے اپنی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ہدایت دی کہ کمپنی کو پیسے دینے کے لیے غیرجانبدار آڈٹ فرم سے آڈٹ کروایا جائے۔
ہم نیوز کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے ہدایت دی کہ آئندہ اجلاس سے پہلے کورنگی اور سینٹرل ڈسٹرکٹ کے لیے بھی ٹینڈرجاری کیے جائیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا جو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی کارکردگی کومانیٹرکرے گی۔
ہم نیوز کے مطابق ایڈ منسٹریٹر کراچی نے دوران اجلاس اس بات پر زور دیا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو کارکردگی بہتر کرنا ہوگی۔
کراچی میں یومیہ کتنا کچرا پیداہوتا ہےاور ٹھکانے کیسے لگایا جاتاہے؟
ذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا 2020-21 کا چھ ارب 47 کروڑ کا بجٹ منظورکرلیا گیا۔