سرحدی کشیدگی: چینی وزیر داخلہ کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات


ماسکو: چین اور بھارت کے درمیان جاری سرحدی کشیدگی ختم کرنے کے سلسلے میں چینی وزیر داخلہ ویئ فینگی کی بھارتی ہم منصب راج ناتھ  سنگھ سے روس کے دارالحکومت ماسکو میں ملاقات ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے وزیر دفاع نے واضح کیا ہے کہ چین اپنی سرزمین کے ایک ایک انچ کا دفاع کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرحد پر جاری حالات اور تناؤ کی وجہ اور حقیقت بہت واضح ہے اور اس کی تمام تر ذمہ داری بھارت پر عائد ہوتی ہے۔

بھارت موجودہ صورتحال کو سمجھنے میں کوئی غلطی نہ کرے، چین

دوسری طرف امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا چین اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازع کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

وائٹ ہاؤس میں بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور چین کے درمیان صورتحال انتہائی خراب ہے، اگر ہم سے کچھ ممکن ہو تو مدد کرنے کو تیار ہیں۔

خیال رہے کہ چین اس سے قبل بھی بھارت پر واضح کر چکا ہے کہ وہ موجودہ صورتحال کو سمجھنے میں کوئی غلطی نہ کرے۔

جولائی میں  چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں وارننگ دی تھی کہ بھارتی سرحدی دستوں نے لائن آف ایکچول کنٹرول کی خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے جان بوجھ کر چینی افسروں اور فوجی جوانوں کو اشتعال دلایا دلا جا رہا ہے جو مسلح تصادم اور انسانی جانوں کی ہلاکت کا سبب بن رہی ہے۔

چین نے کہا ہے کہ وہ اپنی سرحدی خودمختاری کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گا۔

 


متعلقہ خبریں