مون سون نے کراچی میں تباہی مچادی، بجلی کی بندش نے شہریوں کی تکالیف بڑھا دیں


کراچی: شہر قائد میں مون سون کے چھٹے اسپیل نے تباہی مچادی ہے۔ کراچی میں ہونے والی تیز اور طوفانی بارشوں سے ضلع وسطی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

کراچی میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش جاری،شاہراہیں ڈوب گئیں

ہم نیوز کے مطابق بسم اللہ ٹاؤن، یوسف گوٹھ اور سیکٹر فور بی مکمل طور پر زیر آب آچکے ہیں جب کہ گزشتہ ایک ہفتے سے سرجانی ٹاؤن کے مختلف سیکٹروں میں نظام زندگی بری طرح مفلوج ہے اور علاقہ مکین مکمل طور پر محصور ہیں۔ متاثرہ علاقے سے لوگوں نے نقل مکانی بھی کی ہے۔

پاک فوج اور سندھ رینجرز کے جوان یوسف گوٹھ کے مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق لیاقت آباد کی سڑک زیر آب آگئی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جب کہ سڑک پہ خراب ہونے والی گاڑیاں ٹریفک کی روانی میں مزید خلل کا سبب بن رہی ہیں۔

موسلادھار بارشیں: اسلام آباد ایئر پورٹ کی چھتیں ٹپکنے لگیں

بارش کا پانی محکمہ داخلہ سندھ کی عمارت میں داخل ہو گیا ہے جب کہ ڈیفنس میں واقع یوٹیلیٹی اسٹور بارش کے پانی سے بھر گیا ہے جس کی وجہ سے دالیں، کوکنگ آئل، گھی، چاول اور آٹا سمیت دیگر تمام اشیا پانی میں ڈوب گئی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق کراچی میں جہاں ایک جانب ہونے والی بارش نے شہریوں کی تکالیف و پریشانی میں اضافہ کیا ہے تو ہیں دوسری جانب بجلی کی بندش نے انہیں اذیت سے دوچار کردیا ہے۔

اپر چترال: بارش سے رابطہ پل بہہ گیا، لوگوں کی نقل مکانی

سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد میں بجلی کی فراہمی معطل ہے تو فیڈرل بی ایریا میں صبح آٹھ بجے سے بجلی کی عدم دستیابی نے حالات کو مزید گھمبیر بنا دیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اس ضمن میں بجلی فراہمی کے ادارے کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیلابی صورتحال کے باعث مختلف علاقوں میں ایمرجنسی شٹ ڈاؤن کیا گیا ہے۔

بلوچستان: بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہائی الرٹ 

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ہنگامی حالات میں بجلی کی بندش کا دورانیہ طویل بھی ہو سکتا ہے۔ ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک بجلی کی بحالی کا عمل برساتی پانی کی نکاسی کے بعد شروع ہوگا۔


متعلقہ خبریں