وفاق نے کراچی کی صورتحال کا ذمہ دار سندھ حکومت کو قرار دے دیا



اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کراچی کی صورتحال کی ذمہ دار سندھ حکومت کو قرار دے دیا۔

وزیر غذائی تحفظ و تحقیق فخر امام کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے نااہلی چھپانے کیلئے وفاق پر الزامات لگائے، لاڑکانہ کو کراچی بنانے کا دعویٰ کرنے والوں نے کراچی کو لاڑکانہ بنا دیا۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ نواز شریف نے بیماری کا بہانہ بنا کر قانون کا مذاق اڑایا، نواز شریف کو واپس لانے کی پوری کوشش کی جائے گی، اپوزیشن کا ون پوائنٹ ایجنڈا لوٹی ہوئی دولت بچانا ہے

شہباز شریف اور ساتھ بیٹھے لوگوں کی باتوں پر ہنسی آرہی ہے، شبلی فراز

شبلی فراز نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی ملک میں بڑا مسئلہ ہے، منافع خوروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا جائزہ لیتے ہیں اور ہر ہفتے اجلاس میں ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری پر بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مہنگائی سے متعلق مسائل پربھی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فخر امام نے کہا کہ پہلی بار گندم کی قیمتوں میں فرق پیدا ہوا ہے، آٹا، گندم بحران چند ماہ قبل شروع ہوا جس کی وجہ ذخیرہ اندوزی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ستمبر میں درآمدی گندم آنے سے آٹے کی قیمتوں میں استحکام آئے گا جس کے لیے پنجاب حکومت نے سرکاری گندم سبسڈی پر جاری کی۔


متعلقہ خبریں