شہباز شریف اور ساتھ بیٹھے لوگوں کی باتوں پر ہنسی آرہی ہے، شبلی فراز

انتخابات کے لیے مشین کا انتخاب الیکشن کمیشن کی صوابدید ہے، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور ان کے ساتھ بیٹھے ہوئے لوگوں کی باتوں پر ہنسی آرہی ہے۔ انہوں نے صحت اور تعلیم سمیت دیگر اداروں کی تباہی کا ذمہ داراپوزیشن کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی باتوں سے لگتا ہے کہ وہ کسی اور ملک میں رہتے تھے۔

 این آراو نہیں دوں گا، کے نعرے سے لوگوں کے پیٹ بھر جائیں گے؟ شہباز شریف

ہم نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا ون پوائنٹ ایجنڈا تھا کہ جتنا مال بنا سکتے ہو وہ بناؤ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیرشبلی فراز نے واضح طور پر کہا کہ ملکی نظام کی تباہی کی ذمہ داراپوزیشن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور ساتھ بیٹھے لوگوں کی باتوں پر ہنسی آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے اپوزیشن کو رد کردیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اپنے فائدے کے لیے ان لوگوں نے ہر ادارے کو استعمال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پیزکے ساتھ معاہدے ان کے دورمیں ہوئے اور اس وجہ سے بجلی مہنگی ہے۔

پاکستان آئندہ 10سال میں 70 فیصد بجلی ملکی توانائی ذرائع سے پیدا کرے گا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اگرآج بجلی مہنگی ہے اور یا مزید مہنگی ہوگی تواس کی ذمہ دارپچھلی حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اب سستی بجلی کے لیے معاہدے کر رہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن نے جواب دینا تھا، فارمیلٹی پوری کرنی تھی لیکن اپوزیشن اپنی اہلیت کا کوئی جواز پیش نہیں کرسکی۔

انہوں ںے کہا کہ ہم نے اب ڈیمز بنانے کا کام شروع کیا ہے اور آئی پی پیزکے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ٹرانسمیشن اورترسیل پرتوجہ نہیں دی گئی۔

شبلی فراز نے ن لیگ کی جانب سے این آر او مانگنے کی دستاویزات شیئر کردیں

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر شبلی فرازنے کہا کہ لائن لاسزاورجنریشن پرائس میں کمی آنے پر بجلی کی قیمت کم ہوگی۔


متعلقہ خبریں