ملک کے متعدد علاقوں میں بارش کا امکان

فائل فوٹو


اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آج سندھ، جنوب مشرقی بلوچستان، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

صوبہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دن کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ لاہور، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان، راجن پور اور رحیم یار خان میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

اسلام کوٹ، مٹھی، نگرپارکر، تھر پارکر، عمر کوٹ، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، میر پورخاص، خیرپور، لاڑکانہ، سکھر، شہید بینظیر آباد،  سانگھڑاور دادو میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، ایبٹ آباد، سوات، دیر، مانسہرہ اور کرم میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔ کراچی میں آج پھر بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں گزشتہ دو روز ہونے والی بارش کا پانی نہیں نکالا جا سکا جس کے سبب شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور بعض علاقوں میں لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

صوبہ بلوچستان کے اضلاع لسبیلہ، خضدار، قلات، ژوب، کوہلو، بارکھان، آواران، تربت اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کشمیر میں بھی بارش ہوگی لیکن گلگت بلتستان میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم زیریں سندھ، مشرقی بلوچستان، لاہوراور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش نگرپارکر میں38 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ کراچی کے علاقے لانڈھی 18، گلشن حدید، سرجانی17، صدر 12، نارتھ کراچی10 اور کیماڑی میں08ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں