کراچی کی سڑکوں سے چار گھنٹوں میں پانی ختم ہو گیا، وزیراعلیٰ سندھ

سندھ: کورونا وائرس کے مزید 316 کیسز رپورٹ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کی سڑکوں سے چار گھنٹوں میں پانی ختم ہو گیا ہے وگرنہ پرویزمشرف کے دور میں شہر کی سڑکوں پر گھنٹوں پانی کھڑا رہتا تھا۔

کراچی ڈوب گیا، بلاول نکل کر دیکھیں شہر کا کیا حال ہوا ہے؟ خرم شیر زمان

ہم نیوز کے مطابق بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی صورتحال آج بہتر ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ وزیر بلدیات ناصر شاہ اور وزیرتعلیم سعید غنی بھی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ کی انتظامیہ سڑکوں پر ہے اورمسائل کے حل کے لیے بھی ہماری ٹیم موجود ہے۔

کراچی: مختلف علاقوں میں بارش، آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں 185 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ شہر میں بارش ہونے سے مشکلات ضرور ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو تباہ کرنے میں بہت سے لوگوں کا ہاتھ ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ کراچی میں جولائی سے 38 نالوں پر کام شروع کردیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ نالوں کی صفائی کے ایم سی کا کام ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے ضلع شرقی میں نکاسی آب کے کام پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ نالوں سے تجاوزارت کو ہٹانا ہے۔

کراچی میں بارش: مختلف علاقوں میں پانی جمع، کورنگی کازوے ٹریفک کیلئے بند

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاقی وزرا صورتحال دیکھ لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گرین لائن منصوبے کے باعث سڑکوں پرپانی جمع ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں