حکومت نے’ کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے‘ کے بیانیے کو تبدیل کر دیا، فواد چوہدری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے کے بیانیے کو تبدیل کر دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کے کسی وزیر کے دامن پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا بجٹ انتہائی کم تھا، کوشش تھی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو اپلائیڈ سائنس کی طرف لے کر آئیں۔

انہوں نے کہا کہ 26 فروری کو پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس آیا اس وقت تک ہم پاکستان میں کچھ نہیں بنا رہے تھےجب کہ مارچ کے پہلے ہفتے میں سینی ٹائزرز کی قلت ہوگئی تھی۔

’کرپشن میں ملوث پولیس افسر اور بیوروکریٹ کو فارغ کیا جائے گا‘

ان کا کہنا تھا کہ دفاعی پیداواری اداروں کے ساتھ مل کر سینی ٹائزرز بنانا شروع کیے، آج پاکستان دنیا میں پی پی ایز کا بڑا ایکسپورٹر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال پاکستانی انجینئرز کو پوری دنیا میں پہچان ملی، پاکستان دنیا سے اربوں ڈالر کی ادویات امپورٹ کر رہا تھا،آج ہم ماہانہ 700 وینٹی لیٹرز بنانے کی استطاعت رکھتے ہیں۔


متعلقہ خبریں