ملتان: میپکو گرڈ اسٹیشن میں فنی خرابی، کئی علاقے متاثر

ملتان: میپکو گرڈ اسٹیشن میں فنی خرابی، کئی علاقے متاثر

ملتان: ملتان میں 132 کے وی میپکو گرڈاسٹیشن کے پاور ٹرانسفارمرنمبر 2 میں فنی خرابی پیدا ہو گئی ہے۔ فنی خرابی کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے۔

حیدرآباد: جامشورو تھرمل پاور ہاؤس کے گرڈ اسٹیشن میں آتشزدگی

ہم نیوز نے ترجمان میپکو کے حوالے سے بتایا ہے کہ فنی خرابی کے باعث 11 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی متاثرہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق متاثر ہونے والے فیڈرز میں جناح ٹاؤن، ابدالی روڈ، علامہ اقبال اور فورٹ کالونی شامل ہیں۔

ملتان: نجی ہوٹل سے بڑی مقدار میں ڈینگی لاروا برآمد، انتظامیہ کو نوٹس جاری

ہم نیوز کے مطابق میپکو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کی فراہمی فورٹ کالونی، ہائی کورٹ، حسن پروانہ اور فاروق پورہ میں بھی متاثر ہوئی ہے۔

ترجمان میپکو کا کہنا ہے کہ متاثرہ فیڈرز کو متبادل ذرائع سے بجلی کی فراہمی وقفے وقفے سے یقینی بنائی جارہی ہے۔

تھرمل پاور اسٹیشن گڈو کے 5 یونٹ فنی خرابی کے باعث ٹرپ کرگئے 

ہم نیوز کے مطابق میپکو ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ بہت جلد فنی خرابی دور کرکے بجلی کی فراہمی ممکن بنا دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں