سندھ: کینجھر جھیل سانحہ،کشتی الٹنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا

سندھ: کینجھر جھیل سانحہ،کشتی الٹنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا

ٹھٹھہ: کینجھرجھیل میں کشتی الٹنے کے واقع کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ترکی: کشتی ڈوبنے سے پاکستانی شہری سمیت 7 پناہ گزین ہلاک

ہم نیوز کے مطابق مقدمہ کشتی چلانے والے جبار ٹویو کے خلاف غفلت برتنے کا درج کیا گیا ہے۔ کینجھر جھیل میں کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے دس افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

اس ضمن میں ایس ایس پی ٹھٹھہ عمران خان نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ کینجھر جھیل میں ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیش آنے والے افسوسناک سانحہ میں دس افراد جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ تین افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ٹھٹھہ عمران خان کا کہنا تھا کہ کشتی کے مالک نے استعداد سے زیادہ لوگوں کو سوار کیا تھا جس کی وجہ سے حادثہ رونما ہوا۔

 دریائے ستلج میں کشتی الٹنے سے 8 افراد جاں بحق

ان کا کہنا تھا کہ کشتی مالک کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جب کہ حادثےکا شکار ہونے والی کشتی کو بھی قبضےمیں لے لیا گیا ہے۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں پیش آنے والے افسوسناک سانحہ کی رپورٹ طلب کرلی تھی۔

ہاکس بے کے ساحل پر ایک شخص ڈوب کر جاں بحق ہوگیا

کراچی میں ہاکس بے کے قریب گزشتہ روز سمندر میں نہاتے ہوئے دو افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے تھے جب کہ دو افراد کو زندہ بچا لیا گیا تھا۔

ریسکیو آپریشن کے ذریعے زندہ بچا لیے جانے والے افراد کو علاج معالجے کے لیے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں