صنعت اور معیشت میں بہتری کے آثار نظر آرہے ہیں، حماد اظہر

تیل اور گیس کی تلاش، پانچ کمپنیوں کو لائسنس مل گئے

لاہور: وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار حماد اظہر صنعت اور معیشت میں بہتری کے آثار نظر آرہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ معیشت کو درست سمت میں لانے کے لیے سخت فیصلے کیے۔ حکومتی اقدامات کی بدولت موڈیز نے پاکستان کی رینکنگ بہتر کی۔

انہوں نے کہا کہ  سیمنٹ کی فروخت اور مصنوعی کھادوں کی طلب بڑھ چکی ہے۔ ہمیں ایک دیوالیہ معیشت کو سہارادینا پڑا۔ گاڑیوں اور سیمنٹ کی فروخت میں اضافہ ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں: امدادی پیکج میں تین ماہ کا بل حکومت دے گی، حماد اظہر

وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ آج مودی سرکار پوری دنیا میں بے نقاب ہوچکی ہے۔ ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑتے رہیں گے۔ تمام برادرانہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں حالیہ قانون سازی  فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سے متعلق ہے۔ پاکستان کے قوانین اورضوابط دیگر ممالک سے پیچھے تصور کیے جاتے تھے۔
دوست ممالک کو رقم شیڈول کے تحت ہی واپس کرنی ہے۔

حماد اظہر نے فروری 2018 میں پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالا گیا۔ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔


متعلقہ خبریں