کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کراچی کی تباہی کے ذمہ دار کے ایم سی اور ڈی ایم سیز ہیں۔
پاک فوج نے کراچی میں بحالی کے کام کا آغاز کر دیا
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات اورنج لائن کوریڈور کے مختلف مقامات کے دورے کے دوران ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سید مراد علی شاہ نے 14 اگست 2020 کو افتتاح کرنے کا اعلان کیا تھا اور 3.9 کلومیٹر کا یہ منصوبہ دو ارب 30 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا جانا تھا۔
ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ یہاں یلولائن، بلولائن، اورنج لائن اورلائن ہی لائن کی بات کی گئی ہے لیکن صرف یوٹرن بنایا گیا ہے۔
کراچی میں بارش: نالے اوورفلو، پانی گھروں میں داخل
رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے حکومت سندھ پر کڑی نکتہ کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا کورنگی اور ناظم آباد میں بھی گرین لائن تھی جو وہ علاقے ڈوب گئے؟
ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ سندھ میں صرف کرپشن کی لائن ہے باقی دوسری کوئی لائن نہیں ہے۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ دس ہزار بسوں کا اعلان کیا گیا تھا لیکن صرف دس بسیں دی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یوٹرن شاہ صاحب کو ہیلی کاپٹر سے نظر آئے گا لیکن عوام کیا کریں؟
کراچی: وزیراعظم نے فوج، این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو او سے مدد طلب کرلی
کارکردگی کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے نے پانچ دنوں میں نالے صاف کردیے ہیں۔