انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس پاکستان کیخلاف بقیہ سیریز سے دستبردار


لندن: انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس خاندانی مصروفیات کی وجہ سے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیسٹ سیریز کے بقیہ میچز سے دستبردار ہو گئے۔

انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق بین اسٹوکس خاندانی مصروفیت کی وجہ سے نیوزی لینڈ جائیں گے جس کی وجہ سے وہ پاکستان کے خلاف سیریز کا حصہ نہیں رہیں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ تیرہ دسمبر سے ساؤتھمٹن میں شروع ہو گا۔

یاد رہے کہ مانچسٹر کے میدان میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دی تھی۔

مانچسٹر ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستانی ٹیم 169 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور اظہر علی الیون نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 277 رنز کا ٹارگٹ دیا۔

پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی طرف سے یاسر شاہ نے سب سے زیادہ 33 رنز بنائے۔ انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈنے 3 جبکہ کرس ووکس نے 2وکٹیں لیں۔

تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔


متعلقہ خبریں