لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کو فعال کرنے کے لیے انتظامی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ ہے۔
دونوں رہنماوں نے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اورجنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
عثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سیکریٹریز کو جلد تعینات کر دیا جائے گا۔ محکموں کے سیکریٹریز مکمل با اختیار ہوں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کو انتظامی و مالیاتی لحاظ سے خود مختاری دی جائے گی۔ ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے متعلقہ امور نمٹائے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: حکومت میں اگر ہمت ہے تو جنوبی پنجاب صوبہ بنا کر دکھائیں، اویس لغاری
اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ملتان میں مدر اینڈ چائلڈاسپتال کے قیام کی منظوری دے دی۔ اسپتال غلہ منڈی کی پرانی عمارت کی جگہ پر بنایاجائے گا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت جنوبی پنجاب کے عوام سے کیے گئے وعدے نبھا رہی ہے۔ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے قیام سے مقامی لوگوں کو ریلیف ملے گا۔ عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل ہوں گے اورگورننس بہتر ہوگی۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب اور شاہ محمود قریشی کی مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن اور ظلم وستم کی مذمت کی۔
عثمان بزدار نے کہا کہ مودی نے 5 اگست 2019 کو اقوام متحدہ کے ضابطوں کی دھجیاں اڑا دیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کشمیر کے بغیرادھورا ہے۔ مودی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بربریت کا بازار گرم کررکھا ہے۔