حکومت پنجاب نے اورنج لائن ٹرین چلانے کی ایک اور تاریخ دے دی

اورنج لائن میٹرو ٹرین

لاہور: حکومت پنجاب نے اورنج لائن ٹرین چلانے کی ایک اور تاریخ دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اورنج لائن ٹرین کی کمرشل طور پر چلانے کے لیے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے پچیس اکتوبر کی تاریخ تجویز کردی گئی ہے۔

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے جی ایم عزیر شاہ کے مطابق اورنج لائن ٹرین کا تین ماہ کا ٹیسٹ رن مکمل کیا جاچکا ہے اور پندرہ ستمبر کو منصوبے کا تعمیراتی کام مکمل ہونے کے بعد ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حوالے کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ یکم اکتوبر تک اورنج لائن منصوبے کے سٹاف کی بھی ٹریننگ مکمل ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ایل ڈی اے اورنج لائن ٹرین کو چلانے کے حوالے سے لاعلم ہے۔

وائس چئرمین ایل ڈی اے شیخ عمران کا کہنا ہے کہ اورنج لائن ٹرین چلانے کے حوالے سے فی الحال کوئی معلومات نہیں۔


متعلقہ خبریں