بیمار شیخ رشید کی باتیں سنی ان سنی کی جائیں، ناصر حسین شاہ


کراچی: وزیر اطلاعات سندھ  ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید خود اپنی حکومت کی کارکردگی بتا چکے ہیں، وہ بیمار ہیں اور ان کی باتیں سنی ان سنی کی جائیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات سندھ  نے کہا کہ تین پرچوں میں فیل وزیر اعظم نے معیشت تباہ کردی ہے۔ حکومت ہر شعبےمیں ناکامی سے دو چار ہوئی ہے۔ اگر یہ زیادہ دیر رکے رہےتو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جب بھی معیشت کی بات کرتے ہیں تو یہ احتساب کی بات کرتے ہیں۔ اچھا ہوتا اگر احتساب یہ اپنی ٹیم سے شروع کرتے۔ ان کے بہت سارے لوگوں پر کیس ہی نہیں چلتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی کے رہائشی علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اہل کراچی کا حافظہ کمزور نہیں، تھوڑی سی بارش پر سڑکیں بند ہوجاتی تھیں۔ اب کراچی میں کام ہوا ہے، سندھ حکومت نے کام کیا ہے۔ کراچی میں کچھ علاقے زیر آب ہوئےدو گھنٹے بعد پانی نکلنا شروع ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی کے کوریڈور کی وجہ سے پانی کی نکاسی میں رکاوٹ ہوئی۔ 3 سے 2 مزید علاقے ہیں جہاں پانی کی نکاسی کا مسئلہ آتا ہے۔ سب مل کر کام کریں گے، ہم سب کو خوش آمدید کرتے ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ نالوں کی صفائی کے لیےپورے سندھ میں کمشنرز کو فنڈز بھیجے گئے ہیں۔ پانچ سے 11 اگست تک موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی ہے۔

دریں اثناء سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے کہا ہے کہ کراچی سے مجموعی طور پر29555 ٹن آلائشیں لینڈ فل سائٹس پرمدفون کی گئیں۔
جام چاکرو پرمجموعی طور پر 13145 ٹن اور گوندپاس پر10140 ٹن آلائشوں کوٹھکانےلگایا گیا۔

سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ شرافی گوٹھ پر2850 ٹن اورکورنگی کراسنگ پر3420ٹن آلائشیں مدفون کی گئیں۔ رات گئے تمام  پوائنٹس کوکلیئرکردیاجائے گا۔ کل سےاجتماعی قربان گاہوں کی صفائی کاکام شروع کیا جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں