کراچی کے رہائشی علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری


کراچی: شہر قائد میں بجلی ک ابحران بدستور جاری ہے، شہرکے رہائشی علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔

شہر میں بجلی کی طلب3000میگاواٹ ہے جبکہ طلب اور رسد میں 300 میگاواٹ کا فرق بدستور موجود ہے۔

ہم نیو کے مطابق عید کے دوسرے روز نارتھ کراچی، نیوکراچی، ناظم آباد، لیاری، سرجانی ٹاوَن اور کورنگی میں بجلی کی آنکھ مچولی  جاری ہے۔

دوسری جانب کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں کہیں بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی ہے۔ کیبل فالٹس کے باعث کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہورہی ہے۔

اس سے قبل وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کہا تھا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ مکمل کچرا اٹھانےمیں ناکام رہا۔ کوشش ہے آج رات تک شہر قائد سے تمام آلائشیں اٹھا لی جائیں۔

میئر کراچی وسیم اختر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ رات گئے آلائشیں اٹھانے کا کام جاری رہا۔ میئر کراچی نے تجویز دی تھی پہلے سے موجود کچرا اٹھایاجائے چند مقامات سے آلائشیں نہ اٹھائی جاسکیں۔

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کہا تھا کہ چند مقامات پر مشینری کی کمی کی شکایات آئی ہیں۔ ضلع ایسٹ اور ساوَتھ میں صورتحال بہتر ہے۔ ۔ زیادہ تر شکایات ضلع ویسٹ سے آئی ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ میئر کراچی اور وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے بروقت میٹنگز کیں۔ کچرا اٹھانے کا آپریشن چند گھنٹے میں ختم ہوجانا چاہیے تھا۔ اداروں میں جوخامیاں ہیں اس کودورکرنےکی ضرورت ہے۔ ادارے بند نہیں ہوتے بلہ ادارے ٹھیک ہوتے ہیں۔


متعلقہ خبریں