پی سی بی کا ڈوميسٹک کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ کرانے کا فيصلہ


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈوميسٹک کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ کرانے کا فيصلہ کیا ہے۔

پی سی بی اپنا ڈوميسٹک سيزن آئندہ ماہ سے شروع کرائے گا، فرسٹ اليون اور سيکنڈ اليون کے تمام کھلاڑيوں کے کورونا  ٹیسٹ ہوں گے۔

امپائرز، ريفريز سميت ميچ آفيشلز کے بھی کورونا  ٹیسٹ کیے جائیں گے، فرسٹ اليون کے ميچز کراچی اور سيکنڈ اليون کے کوئٹہ ميں کرانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بی سی بی نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے کھلاڑیوں کو تنہا چھوڑا، انضمام الحق

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو ذاتی اور پروفیشنل زندگی میں توازن رکھنے کی ضرورت ہے۔

ڈربی سے ویڈیو کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کیساتھ کام کرنے کا ہہلا تجربہ بہترین رہا، ڈربی میں ٹریننگ کیلیے اچھا ماحول ملا، بیٹسمینوں کو سیمنگ کنڈیشنز میں کھیلنے کا موقع ملا۔

بلے بازوں کی کارکردگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کاؤنٹیز میں بولرز مختلف ہوتے ہیں، اپنے ہی بولرز کمزوریوں سے واقف ہوتے ہیں، اسی وجہ سے شاید وکٹیں زیادہ گریں،

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہ انٹراسکواڈ میچ میں شاید کھلاڑی سنجیدہ بھی نہیں تھے، کھلاڑیوں کو اسکلز کیساتھ ٹیم مین بننا سکھانے کی کوشش کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم سمیت ہر نوجوان کھلاڑی کو یکساں ٹائم دینے کے کوشش کر رہا ہوں، میری کوشش ہے کہ بابر اعظم اپنی کامیابی اور پرفارمنس ایک قدم مزید آگے لے جائیں۔

اپنے تجربے سے نوجوان کھلاڑیوں کوفائدہ پہنچانےکی کوشش کروں گا، یونس خان

یونس خان نے کہا کہ باب وولمر سے میں بہت قریب تھا، وہ کھلاڑیوں کو کیسے ڈیل کرتے تھے میں نے سیکھ  لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  انگلینڈ میں بیٹنگ کی کمزوریاں کھل کر سامنے آتی ہیں، یہاں کسی کی تکنیک تبدیل نہیں کرسکتے، شاٹ سلیکشن وغیرہ کی نشاندہی کرسکتے ہیں، اسد شفیق اور اظہر علی کیا غلطیاں کررہے ہیں میں دیکھ رہا ہوں۔


متعلقہ خبریں